اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنے اداروں کے خلاف جنگ کرنے نہیں نکلا اور اداروں کو پیغام دیتا ہوں کہ ابھی بھی وقت ہے چوروں سے قوم کو بچالو، ہم سب کے ہاتھ سے گیم نکل نہ جائے پھر اگر چاہو گے بھی تو روک نہیں سکو گے۔
پریڈ گراؤنڈ میں مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور پیٹرول کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے خلاف احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اداروں سے پوچھتاہوں آپ کو پتا نہیں تھاکہ چوروں کو بٹھائیں گے تو ملک تباہ ہو گا۔اداروں سے کہتاہوں کیا میں نے اکیلے کرپشن کے خلاف ٹھیکہ لیاہوا ہے،اداروں سے سوال ہے کیسے ان ڈاکووں کو ہم پر مسلط ہونے دیاگیا،اداروں سے سےپوچھتا ہوں کیا یہ آپ کا پاکستان نہیں،ہم پر جتنے کیسز بنائیں قوم نے خوف کے بت توڑ دئیے ہیں،نیوٹرلز سے اللہ پوچھے گا ان چوروں کو ہم پر کیوں مسلط کیا،عمران خان نے جلسے کے شرکاء سے بار بار یہ وعدہ بھی لیا کہ آپ ان حکمرانون کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے،امریکہ کا غلام بننا تھا تو آزادی کیوں لی،عمران خاننے کہاکہ عوام ان کے ساتھ نہیں، امپائران کیساتھ ہیں، یہ صرف دھاندلی سے پنجاب کے ضمنی الیکشن جیتنا چاہتے ہیں، ہم نے ملکر انہیں شکست دینی ہے، اس امپورٹڈ حکومت کو کبھی مسلط نہیں کریں۔
اپنے خطاب میں عمران خان کہاکہ تم چاہتے ہو ہم اپنے اداروں اور عدلیہ کے خلاف کھڑے ہوجائیں لیکن جان لو کہ قوم بھی میری ہے اور پولیس بھی میری ہے، میں ایک مقصد کے لیے نکلا ہوں اور یہ کہ امپورٹڈ حکومت نامظور،انہوں نے کہا کہ قوم بھی اس ملک کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، آصف علی زرداری کے اثاثے ملک سے باہر جبکہ نواز شریف کے بیٹے ملک سے باہر ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جب روپے کی قدر گرتی ہے تو انکی دولت میں اضافہ ہوتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قوم کا اداروں کو پیغام ہے ابھی بھی وقت ہے ان چوروں سے ملک کو بچالو۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے حوالے سے کہا کہ آصف علی زرداری نے صدر ہوتے ہوئے امریکا کو کہا مجھے بچالو اور حسین حقانی کے ذریعے امریکا کو پیغام بھیجا۔
Comments are closed.