کینیڈا میں مسلم خاندان کا قتل مغرب میں بڑھتے اسلاموفوبیا کا عکاس ہے،عمران خان

وزیراعظم عمران خان کینیڈا میں پاکستانی فیملی کو کچل کر قتل کرنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد کا یہ واقعہ مغرب میں بڑھتے اسلاموفوبیا کو ظاہر کرتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلم فیملی کے قتل کا سن کر بے حد افسردہ ہیں، دہشتگردی کا یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ یہ واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کو ظاہر کرتا ہے، جس کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی برادری کی جانب سے کلی طور پر اقدامات اور اجتماعی کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں

Comments are closed.