عمران خان کا فوری انتخابات ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر نے جیسا الیکشن پنجاب میں کرایا ایسا الیکشن آئندہ کرایا تو بحران بڑھے گا ، الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں ہے، ایک ایک پولیس آفیسر یاد ہے جس نے لیگی کارکن کے طور پر کام کیا ، سب سے زیادہ افسوس چیف الیکشن کمشنر پر ہے انہوں نے مسلم لیگ ن کو جتوانے کی بھرپور کوشش کی ، اس وقت ایک ہی حل ہے صاف شفاف الیکشن کرائیں، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی بحران ختم کرنے کا واحد راستہ ہے صاف اورشفاف انتخابات ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس کے بعد پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی پر عوامی خطاب میں کہا کہ ہمیں اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ میں قوم کے اندر ایک بیداری دیکھ رہا ہوں، اللہ کے فضل سے ہم ایک قوم بننے کی طرف جارہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت ہم پرامپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی اور اب قوم نے ثابت کردیا کہ ہم کسی کی غلامی کے لیے تیار نہیں ہیں، جب ہم ایک قوم بن جائیں گے تو ہمارے سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے جیسا الیکشن پنجاب میں کرایا ایسا الیکشن آئندہ کرایا تو بحران بڑھے گا ، الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں ہے، ایک ایک پولیس آفیسر یاد ہے جس نے لیگی کارکن کے طور پر کام کیا ، سب سے زیادہ افسوس چیف الیکشن کمشنر پر ہے انہوں نے مسلم لیگ ن کو جتوانے کی بھرپور کوشش کی ، اس وقت ایک ہی حل ہے صاف شفاف الیکشن کرائیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم ڈھائی برس آئی ایم ایف کے ساتھ تھے اور ہم بھی مجبور تھی لیکن اس دوران ساری چیزیں مثبت تھیں، ہمارے دور میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ بڑھی جس سے روزگار بڑھا۔ حکومت میں آنے کے بعد موجودہ حمکرانوں نے 1100 ارب روپے کے کیسز معاف کرادیئے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان پر مرنے کے لیے تیار ہیں لیکن ان کا سب کچھ ملک سے باہر ہے، جب تک سیاسی بحران ختم نہیں ہوگا تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ہم نے آگاہ کیا تھا کہ عالمی سطح پر مہنگائی ہے اورایسے حالات میں حکومت گرائی گئی۔

Comments are closed.