اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد میں ری سیٹنگ روبوٹک پاکستان کے عنوان سے منعقدہ قومی سیمینار کے اختتامی سیشن میں شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہا کہ انفارمیشن اورکمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں روزگار کے بہت مواقع ہیں، پاکستان کی نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے،پاکستان کو خود انحصار ملک میں بدلنا چاہتے ہیں۔
عمران خان ںے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت ایسا پاکستان بنانا چاہتی ہے جو دنیا میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرے۔ حکومت انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کے لیے سازگار ماحول اور تعاون فراہم کے گی۔ وزیر اعظم نے انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پر سیمینار کرانے پر یونیورسٹی کی تعریف کی۔
وزیراعظم عمران خان نے کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری ،گورنر سندھ عمران اسماعیل اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے سیمینار میں شرکت کی۔
سیمینار میں ملکی غیر ملکی ماہرین،صنعت کاروں کے نمائندگان، سول اور عسکری اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔ اس موقعے پر انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز ریسرچ این ڈی یو کے ڈی جی نے سفارشات پیش کیں۔
Comments are closed.