بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں سیوریج،نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے جامع پلان تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ تشکیل دیا جا رہا ہے۔ کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر ہے،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت کراچی کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا، گورنرسندھ نے وزیراعظم کو بارشوں سے کراچی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کے عوام کودرپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے،وفاقی حکومت اس حوالے سے اپنا بھرپورکردار ادا کرے گی۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیر اعلی  سندھ سے کراچی کی صورتحال کے حوالے سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، کراچی میں سیوریج،نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے جامع پلان تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ تشکیل دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت میں کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وفاقی اداروں کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایاہے کہ وفاقی حکومت اور تمام ادارے سندھ حکومت کی بھرپور مدد کریں گے۔

Comments are closed.