تحریک انصاف حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے دباو ڈالا گیا،عمران خان

 اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ہمیں پیغام بھیجا گیا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کریں اور اپنے ملک کا سوچیں،امریکہ کے زیر اثر مخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کروانا چاہتی ہے۔ اسمبلیوں سے مستعفی ہوچکے ہیں، استعفوں کی تصدیق کے لئے جانے کی ضرورت نہیں۔

ڈیجیٹل میڈیا کے نمائند گان سے ملاقات کرتے ہوئے عمران خان نے انکشاف کیاکہ تحریک انصاف حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے دباو ڈالا گیا۔امریکہ کے زیر اثر مخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کروانا چاہتی ہے، ہمیں بھی حکومت میں رہتے ہوئے پیغام بھیجا گیا کہ اسرائیل کو تسلیم کریں اور اپنے ملک کا سوچیں تاہم پیغام کس کی طرف سے آیا تھا یہ ا بھی نہیں بتا سکتا۔

ایک سوال پر عمران خان نے کہاکہ لانگ مارچ ختم کرنے کے پیچھے کوئی ڈیل نہیں، لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہوتا ، عدم اعتماد کے دوران آصف زرادری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ اسمبلیوں سے مستعفی ہوچکے ہیں ، تصدیق کے لئے جانے کی ضرورت نہیں ، اسمبلی میں واپس آنے کامطلب امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنا ہے۔ نئی قانون سازی سے نیب اور ایف آئی اے میں 40 ارب روپے کے کیسز ختم ہو جائیں گے۔ نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق کبھی نہیں سوچا، نہیں معلوم نیا آرمی چیف کون ہو گا۔

Comments are closed.