میانوالی : وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان کے قبائلی علاقوں کے لیے ماضی میں کچھ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے یہ علاقے پیچھے رہ گئے، پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے کام کریں گے، ملک میں مہنگائی کا ادراک ہے، لیکن یہ بھی بتاؤں کہ پاکستان ابھی بھی سب سے سستا ملک ہے۔
میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ مسئلہ یہ ہے کہ چند مہینوں میں پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے کوئلے، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں تو پاکستان میں بھی بڑھانا پڑیں، لیکن 2 سے 4 ماہ میں عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہوں گی تو پاکستان میں بھی کمی ہوگی۔
وزیر اعظم کاکہناتھاکہ اگر آج میں وزیراعظم ہوں تو میانوالی کے کارکنوں کی وجہ سے ہوں، جب میرے ساتھ کوئی نہیں تھا تو یہاں کے کارکنو ں نے ساتھ دیا، حکومت کے پانچ سال پورے ہونے کے بعد میانوالی کی ترقی نظر آئے گی۔
Comments are closed.