عمران خان کا مطالبہ دوبارہ سلیکٹڈ ہونے کا ہے، بلاول بھٹو

کب تک کے پی اور پنجاب کو سیاسی سہارے کے طور پر استعمال کیا جائے گا؟ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے فلاپ شو کے بعد سابق وزیراعظم مایوس ہو گئے۔انقلاب کے نام پر عوام کو اکٹھے کرنے پر وہ ناکام ہو گئے، نئے سربراہوں کی تقرریوں کے معاملے پر ناکامی کے بعد مایوس ہو کر انہوں نے استعفوں کا ڈرامہ رچایا، بلاول بھٹو کا ٹویٹ

اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کا مطالبہ آزادی نہیں بلکہ دوبارہ سلیکٹڈ ہونے کا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے بعد وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے فلاپ شو کے بعد سابق وزیراعظم مایوس ہو گئے۔انقلاب کے نام پر عوام کو اکٹھے کرنے پر وہ ناکام ہو گئے، نئے سربراہوں کی تقرریوں کے معاملے پر ناکامی کے بعد مایوس ہو کر انہوں نے استعفوں کا ڈرامہ رچایا۔

وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا عمران خان کا راولپنڈی سے جلسے کے دوران مطالبہ آزادی نہیں بلکہ دوبارہ سلیکٹڈ ہونے کا ہے۔ بلاول کا سوالیہ انداز میں کہنا تھا کہ کب تک کے پی اور پنجاب کو سیاسی سہارے کے طور پر استعمال کیا جائے گا؟

Comments are closed.