راولپنڈی میں تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع کی قیادت کروں گا، عمران خان
حقیقی آزادی کی تحریک فیصلہ کن موڑ پر آن کھڑی ہے، سیاسی بیداری عروج پر، قوم اپنی حقیقی آزادی اور حقوق کیلئے پوری طرح متحرک ہے۔حقیقی آزادی کے مطالبے کو جبر و فسطائیت سے دبانے کی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں،26 نومبر کو راولپنڈی میں مستقبل کی پیش بندی اور فیصلہ سازی کریں گے، عمران خان
لاہور : سابق وزیراعطم عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی تحریک فیصلہ کن موڑ پر آن کھڑی ہے، راولپنڈی میں 26 نومبر کو تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع کی قیادت کروں گا۔
راولپنڈی میں 26 نومبر کے تاریخی اجتماع کی تیاریوں کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے مرکزی، صوبائی اور مقامی ذمہ داران کو مفصل ہدایات جاری کر دی ہیں۔راولپنڈی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اہداف سونپ دیئے گئے ہیں۔اجتماع گاہ کے تعین اور جلسہ گاہ کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی کی تحریک فیصلہ کن موڑ پر آن کھڑی ہے، سیاسی بیداری عروج پر، قوم اپنی حقیقی آزادی اور حقوق کیلئے پوری طرح متحرک ہے۔حقیقی آزادی کے مطالبے کو جبر و فسطائیت سے دبانے کی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں، عمران خان نے کہا کہ راولپنڈی میں 26 نومبر کو تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع کی قیادت کروں گا۔ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا راولپنڈی میں خیر مقدم کریں گے۔ ذمہ داران ملک بھر سے قافلوں کی تیاری اور اسبابِ سفر کا اہتمام کریں، عمران خان کا کہنا تھا کہ مکمل طور پر آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے انشاءاللہ حقیقی آزادی کی منزل حاصل کریں گے۔ 26 نومبر کو راولپنڈی میں مستقبل کی پیش بندی اور فیصلہ سازی کریں گے۔
Comments are closed.