بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع اسلام آباد میں دو نوجوان شہید کر دیے، مقبوضہ وادی میں تین روز کے دوران شہید کیے جانے والے نوجوانوں کی تعداد 8ہوگئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اچھہ بل میں کواری گام کے مقام پر محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا، آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
قبل ازیں بھارتی فوجیوں نے جمعرات کو پلوامہ اور کولگام اضلاع میں دو دو جبکہ راجوری میں ایک نوجوان تلاشی آپریشنوں کے دوران شہید کر دیا تھا۔ فوجیوں نے راجوری میں ہی گزشتہ روز ایک اورنوجوان کوشہید کیا تھا۔
Comments are closed.