اسلام آباد: بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی، پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے سائبر حملے کی کوششیں ناکام بنادیں۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی حساس اداروں نے بھارتی خفیہ اداروں کے سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا ہے، بھارتی خفیہ اداروں کی طرف سے متعدد سائبر کرائم کی کوششیں کی گئیں اور مزید سائبر کرائم کئے جانے والے تھے۔
بھارتی سائبر اٹیک کے ذریعے سرکاری اور عسکری حکام کے موبائل اور آلات ہیک کرنے کی کوشش کی گئی، جس کے بعد ان معلومات کو غلط انداز میں جاری کرنے کا منصوبہ تھا، دشمن ایجنسیوں کے مختلف ٹارگٹس کی تحقیقات کی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں سمیت دیگر سائبر حملوں کو روکنے کیلئے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھا دیئے ہیں، جب کہ تمام حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی کو سائبر سکیورٹی اقدامات بڑھانے کیلئے ایڈوائزری بھی جاری کردی گئی ہے
۔
Comments are closed.