سرینگر: بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ کے دوران 18بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا۔
بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے اپریل کے دوران پرامن مظاہرین پرفائرنگ، پیلٹ چھروں کی برسات اور آنسوگیس کے گولے داغے جانے کے نتیجے میں کم از کم 64 افرادزخمی ہوئے جبکہ اس عرصے کے دوران 92 افرادکو گرفتار کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران 9 مکان اور دیگر عمارتیں تباہ کیں جبکہ فوجیوں نے 4خاتون کی بے حرمتی کی۔
حریت رہنماؤں محمد یاسین ملک، محمد اشرف صحرائی، شبیر احمد شاہ ، آسیہ اندرابی ، مسرت عالم بٹ، نعیم احمد خان، الطاف احمد شاہ ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ ، معراج الدین کلوال ، فاروق احمد ڈار، شاہد الاسلام ، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی اور دیگر بیسیوں قائدین سمیت ہزاروں ہزاروں کشمیری جھوٹے مقدمات میں مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف جیلوں میں قید اور مسلسل نظر بند ہیں۔
Comments are closed.