بھارتی بربریت جاری، اگست میں مزید18 کشمیری شہید، 60 زخمی، 202 گرفتار

سری نگر: غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران اگست میں مزید 18 کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان میں سے تین نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے جعلی مقابلوں کے دوران شہید کیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں 2 خواتین بیوہ اور تین بچے یتیم ہو گئے۔ اگست میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں پرامن مظاہرین اورعزاداروں پر آنسو گیس اور پیلٹ گنز سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں60نوجون شدید زخمی ہو گئے۔

اس عرصے کے دوران 202 شہریوں کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا جن میں بیشتر نوجوان، کارکن اور طلباء شامل تھے ان میں سے متعدد کے خلاف کالاقانون پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا ایکٹ لاگو کیاگیا۔ گزشتہ ماہ تلاشی اور محاصرے کی 234 کارروائیوں کے دوران 9گھروں کو دھماکہ خیز کیمیائی مواد اور مارٹر گولوں کے ذریعے تباہ کر دیا۔

Comments are closed.