سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں 2کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھریو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا، علاقے داخلی و خارجی راستے بند اور موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔
دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے آج صبح سویرے سوپور قصبے میں محاصرے اور تلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کر دی۔ بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور سپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے اہلکاروں نے سوپور قصبے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
Comments are closed.