سری نگر: غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض فوجیوں نے تینوں کشمیری نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد کے علاقے ویلو میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کی آڑ میں گولیوں سے چھلنی کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔
ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں بھی نام نہاد تلاشی و محاصرہ کی کارروائی جاری ہے، قابض بھارتی فوجیوں کی جانب سے داخلی و خارجی راستے بند کر کے سرچ آپریشن کے نام پر معصوم کشمیریوں کو ہراساں اور انسانی حقوق کی پامالیاں کی جا رہی ہیں، علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔
مہلک وباء سے متاثرہ بھارتی فوجی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران زبردستی گھروں میں داخل ہو کر کوروناو ائرس پھیلارہے ہیں جبکہ قابض انتظامیہ نے پوری مقبوضہ وادی کا محاصرہ کر رکھا ہے۔
Comments are closed.