مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: غیرقانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کو فوجیوں نے بارہمولہ اوڑی کے علاقے گھولف میں نام نہاد تلاشی  اور محاصرے کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا، جنرل آفیسر کمانڈنگ 19ڈویژن اوڑی بریگیڈ وریندرا ویٹس نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا ہے کہ اوڑی میں 7 روز سے جاری کارروائی کے دوران 7 عسکریت پسندوں کو قتل کیا گیاہے۔

 کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تلاشی و محاصرہ آپریشن کی آڑ میں معصوم کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے، علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر کے گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل چاربھارتی فوجی ایک کارروائی کے دوران زخمی ہو گئے تھے،ایک پولیس افسر کے مطابق شہید کئے گئے نوجوان کی میت بھارتی فوج نے اوڑی پولیس اسٹیشن کو بجھوائی،ادھر غیر قانونی طورپر نظربند حریت کارکن سید نویدمشتاق شاہ کے والد سید مشتاق احمد شاہ جنوبی کشمیرمیں انتقال کر گئے ہیں۔

Comments are closed.