مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کی درندگی۔۔ مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کردیئے

 بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی بربریت تمام حدیں پار کر گئی، غاصب فورسز کے اہلکاروں نے ضلع شوپیاں میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے مانی ہال میں نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کر کے مزید چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فوج کے آپریشن سے قبل سے قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کر دی، درندہ صفت بھارتی فوجیوں کی جانب سے گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور معصوم کشمیریوں کو ہراساں کیا گیا۔

Comments are closed.