سری نگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں مسلمان کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سری نگر میں ایک خاتون سمیت چار کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے کشمیری نوجوانوں اور 45 سالہ خاتون کو سرینگر کے علاقے بٹہ مالو میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا،شہید ہونے والی خاتون کوثر ریاض تصادم کے دوران زخمی ہوگئی تھیں،جوزخموں کی تاب نہ لاکر چل بسیں۔
اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں ڈپٹی کمانڈنٹ سمیت بھارتی فوج کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے دو اہلکار ایک جھڑپ میں زخمی ہو گئے تھے۔ جس کے بعد قابض فورسز نے علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر کے تلاشی و محاصرہ آپریشن شروع کیا جو آخری اطلاعات آنے تک جاری تھا۔
Comments are closed.