سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سرینگر میں 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے سرینگر کے علاقے دنمار عید گاہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک مکان کو کیمیائی مواد کے ذریعے تباہ کر دیا جس میں موجود عرفان اور بلال احمد نامی دو نوجوان شہید ہو گئے۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا، قابض بھارتی انتظامیہ نے لوگوں کو علاقے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات کی فراہمی سے روکنے کیلئے دنمار عیدگاہ اور سرینگر کے دیگر علاقوںمیں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔
Comments are closed.