مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت انتہا کو پہنچ گئی۔۔ مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کی بربریت اپنی انتہا کو پہنچ گئی، بھارتی فوجیوں نے مزید دو معصوم کشمیریوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں کی، جہاں نام نہاد تلاشی و محاصرہ آپریشن کی آڑ میں معصوم کشمیری نوجوانوں کو گولیوں سے چھلنی کیا گیا۔

قابض بھارتی فوجیوں کی جانب سے علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی کے نام پر کشمیریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، قابض بھارتی فوجی چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

Comments are closed.