بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی بربریت رکنے کا نام نہیں لے رہی، مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ایک اور نوجوان کو شہیدکردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا، جس کے بعد دو روز کے دوران شہید کیے جانے والے کشمیریوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے، نوجوانوں کو ضلع راجوری کے علاقے سندر بنی میں تلاشی اور محاصرے کی ایک جاری کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔
ادھر بھارتی فوجیوں نے ضلع کولگام کے علاقے ریڈونی میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے فائرنگ کی آوازیں سنی جارہی ہیں اور لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے کولگام اور پلوامہ کے اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے ۔
Comments are closed.