مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کردیے

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں غاصب بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں مزید دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

درندہ صفت بھارتی فوجیوں نے کشمیری نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد کے علاقے شتی پورہ بجبہاڑہ میں نام نہاد محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گولیاں مار کر شہید کیا۔ بھارتی فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کوبند کردیا اورگھرگھر تلاشی لی۔

فوجی آپریشن کے دوران شتی پورہ بجبہاڑہ میں قابض انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی،چادرو دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کے نام پر بے گناہ کشمیری عوام کو ہراساں کیا جاتا رہا۔

Comments are closed.