مودی سرکار کی انتہا پسندی ، بھارتی فلم انڈسٹری بھی نہ بچ سکی ۔ ایک فلم میں صرف آزادی کی طرز کے نعروں پر فلم سازوں اور ناموراداکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔
نیٹ فلیکس سیریز،،تاندیو ،،میں مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کی طرز کے نعرے ،کسانوں کی احتجاجی تحریک جیسے ڈائیلاگ اور خاکے شامل کرنے پربھارتی حکومت بوکھلا اٹھی۔فلم سازوں اوراداکاروں کے خلاف نہ صرف ایف آئی آر کٹوائی جبکہ معافی مانگنے پرمجبورکیا گیا۔

نیٹ فلیکس فلم کے مرکزی کرداروں میں سیف علی خان اور ڈمپل کباڈیا بھی شامل ہیں۔مودی سرکار فلم میں آزادی کے نعروں سے اس قدرخوفزدہ ہوئی کہ معاملے کوہندوئوں کے مذہبی جذبات مجروح ہونے سے جوڑ دیا۔اسے سے پہلے یکم جنوری کو بھارتی حکومت نے مزاحیہ اداکار منور فاروقی پراندور میں اسٹیج ڈرامے کے دوران ہندووں کےخلاف ڈائیلاگ بولنے پربھی ایف آئی آر کٹوا دی تھی۔
Comments are closed.