مقبوضہ کشمیر میں بربریت، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

جموں: غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع پونچھ کے علاقے بالاکوٹ میں نام نہاد تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا، آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

ادھر بھارتی فوجیوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ تلاشی کی کارروائی کے دوران دو نوجوان زخمی ہو گئے تھے جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

Comments are closed.