مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فوج کے اہلکار لانس نائیک ہیمنت کمار پانڈے نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لائس نائیک ہیمنت کمار اوریسا کا رہائشی تھا اور اسے حال ہی میں بارہ مولا کے بھارتی فوج کے دستے 19 انفنٹری بریج کے بیس میں تعینات کیا گیا تھا، جہاں وہ گارڈ کے فرائض انجام دے رہا تھا۔

ہیمنت کمار کو شدید زخمی حالت میں ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہی دم توڑ گیا، لائس نائیک کی خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھیاہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 2017 سے تاحال 420 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزارت دفاع 2014 میں ایک سروے جاری کرچکی ہے جس کے مطابق ہرتیسرے دن ایک بھارتی فوجی کے خود کشی کرنے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

Comments are closed.