سری نگر: بھارتی فورسز نے منگل کو سری نگر میں محرم الحرام کے جلوس پر حملہ کر کے درجنوں افراد کو زخمی اور بڑی تعداد میں عزاداروں کو گرفتار کر لیا ہے۔قابض انتظامیہ نے کورونا وائرس کو جواز بنا کر محرم الحرام کے موقع پر جلوس نکالنے پر پابندی لگا دی ہے۔
منگل کو سری نگر کے گرو بازار میں8 محرم الحرام کا جلوس نکالنے کی کوشش کی گئی، بھارتی فورسز نے جلوس پر حملہ کرکے عزاداروں کو زخمی کر دیا جب کہ بڑی تعداد میں عزاداروں کو گرفتار کر لیا ہے،قابض فورسز کے ظلم اور بربریت کے خلاف 8 محرم الحرام کے جلوس میں عزاداروں نے کشمیر آزادی کے نعرے لگائے۔
بھارتی انتظامیہ نے کرونا وائرس کو جواز بنا کر محرم الحرام کے موقع پر جلوس نکالنے پر پابندی لگا دی ہے جس کی وجہ سے یوم عاشور کے ماتمی جلوس نہیں نکالے جاسکیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں روایتی طور پر محرم کی آٹھویں، نویں اور دسویں تاریخ کو بڑے جلوس نکالے جاتے ہیں جس میں لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرتے رہے ہیں۔
Comments are closed.