مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 4 اور کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار کی بربریت جاری ہے،  قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو آج ضلع کولگام کے علاقوں پومبائی اورگوپالپورہ میں نام نہاد تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران گولیاں مار کر شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔

دوسر جانب بھارتی پولیس نے جموں سے مزید تین نوجوانوں کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیاہے۔ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کی شناخت فیاض احمد، عمر فاروق اور معظم پرویز کے طورپر ہوئی ہے۔

Comments are closed.