سری نگر: بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی بربریت انتہاء کو پہنچ گئی جہاں پر مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج جنوبی ضلع پلوامہ میں تین کشمیر ی نوجوان شہید کر دیے، قابض فوج نے نوجوانوں کو آج علی الصبح پلوامہ قصبے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گولیاں مار کر شہید کیا۔
آخری اطلاعات تک قصبے میں بھارتی فوج کا تلاشی آپریشن جاری تھا، قابض بھارتی انتظامیہ نے لوگوں کو علاقے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات کی فراہمی سے روکنے کیلئے پلوامہ اور جنوبی کشمیر کے دیگر علاقوں میں موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔
دوسری جانب فوج کی گاڑی نے خاتون کوسرینگر بانڈی پورہ روڑ پر نادی ہل کے مقام پر ٹکر مار کر شہید کیا۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ بھارتی فوجی جان بوجھ کر کشمیری مردوں، خواتین اور نوجوانوں کوگاڑیوں سے کچل کر شہید کردیتے ہیں ۔ اس سے پہلے ہفتے کے روز ضلع کولگام کے علاقے یاری پورہ میں بھی بھارتی فوج کی گاڑی نے ایک29 سالہ خاتون کو ٹکر مارکر شہید کردیا تھا
Comments are closed.