غاصب بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری، جموں میں ایک اورکشمیری نوجوان شہید

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوان آج ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔

فوجیوں نے نوجوان کو جموں خطے میں ضلع راجوری کے علاقے دسل مہاری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع سانبا کے علاقے منگو چک میں بھی اسی طرح کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو شہید کیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی پولیس کے سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ضلع اسلام آباد میں کوکرناگ کے علاقے دانوتھ پورہ میں حریت کارکن محمد اسحاق ملک کا زیر تعمیر مکان ضبط کر لیا۔ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) اور سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ( ایس آئی یو) اب تک سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ہیڈ کوارٹر زاور جماعت اسلامی سمیت آزادی کے حامی رہنماوں اور تنظیموں کے متعدد مکانات اور جائیدادوں سمیت پورے مقبوضہ علاقے میں کئی رہائشی عمارتیں، دکانیں، شاپنگ کمپلیکس اور دیگر املاک ضبط کر چکے ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد آزادی پسند رہنماؤں اور تنظیموں کو تحریک آزادی میں ان کے کردار کی سزا دینا ہے۔

Comments are closed.