وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں مقیم ہم وطنوں کے ساتھ ناروا سلوک اور ناقص کارکردگی پر پاکستانی سفیر راجا علی اعجاز سمیت دیگر عملے کے خلاف تحقیقات کے بعد مثالی سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں ارب ڈالر جمع کرانے کا ہدف حاصل ہونے کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کیا، اس موقع انہوں نے کہا کہ تارکین وطن ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی مشکلات کا پوری طرح ادراک ہے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وباء اور دیگر معاملات میں سعودی عرب میں پاکستانی ایمبیسی نے ہم وطنوں کا اس طرح خیال نہیں رکھاجو رکھناچاہیےتھا۔ پاکستانی سفارتخانے کے ذمہ داروں کے خلاف اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرا رہے ہیں۔ سعودی عرب میں پاکستانی محنت کشوں کے ساتھ ناروا سلوک برتنے والوں کو مثالی سزائیں دیں گے۔
عمران خان نے کہا مجھے یہ بھی خبر ملی ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کا عملہ محنت کشوں کی مدد کے بجائے ان سے پیسے لیتا رہا ہے۔ مکمل تحقیقات کرائی ہیں وہاں تعینات سفیر کے خلاف بھی انکوائری کرارہا ہوں، عملے کو واپس بلایا جارہا ہے، تحقیقات میں جو بھی ذمہ دار ثابت ہوا ان سب کے خلاف کارروائی ہوگی۔
Comments are closed.