موبائل فون سروس کی معطلی نتائج میں تاخیر کی بڑی وجہ ہے، وزارت داخلہ

 وزارت داخلہ نے انتخابی نتائج سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا۔ کہا گیاہے کہ مشکل ترین سیکیورٹی حالات میں عام انتخابات کا نعقاد ملک کے لئے بڑی کامیابی ہے ۔ معلوم تھا کہ موبائل سروس کی معطلی سے انتخابی نتائج میں تاخیر ہوگی۔ تاخیر اور شہریوں کی حفاظت میں ایک انتخاب کرنا تھا۔

بیان میں کہاگیاہے کہ سیکیورٹی کی غیر معمولی صورتحال میں پر امن انتخابات کے انعقاد پر مطمئن ہیں۔ انتخابات سے صرف ایک دن قبل دہشت گردی کے واقعات ہوئے ۔ ان میں   28 افراد کی ہلاکت اور 64 شدید زخمی ہوئے ۔  انتخابات کے روز دہشتگردی کے 61واقعات رونما ہوئے۔ان واقعات کے نتیجے میں 16افراد شہید جبکہ54افراد زخمی ہوئے۔

اس صورتحال میں ریاست کو اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کرنے پڑے ۔ ان  میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروسز معطل کرنے کا مشکل فیصلہ بھی شامل ہے۔  موبائل فون بند کرنے کا مقصد دہشت گردوں کو رابطہ کاری اور دہشت گردانہ کارروائیوں کو انجام دینے سے روکناتھا۔  معلوم تھا موبائل سروس کی معطلی سے پورے پاکستان میں انتخابی نتائج میں تاخیر ہوگی۔ تاخیر اور شہریوں کی حفاظت میں ایک انتخاب کرنا تھا۔   الیکشن کے پر امن انعقاد کا سہرا قانون نافذ کرنے والے اداروں، افواج پاکستان، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور ریاستی اداروں کے سر ہے ۔

وزارت داخلہ نے  درخواست کی کہ انتخابی عملے کو بغیر رکاوٹ اپنے فرائض سرانجام دینے دیں۔پولنگ اسٹیشنز سے آر او آفس جانے والی سڑکوں کو بند کر کے الیکشن کمیشن کے کام میں مزید تاخیر نہ کریں۔

Comments are closed.