عوام کیلئے بڑی خوشخبری:اسلام آباد نمبر گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس گھر بیٹھے جمع کروائیں
ابن المنور، نمائندہ خصوصی
اسلام آباد آنے اور لائنوں میں لگنے کا جھنجٹ ختم ہوا، اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان اب ملک بھر سے گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس گھر بیٹھے آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آباد سٹی ایپ متعارف کر وا دی۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آبادنے سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، کسی بھی شہر میں بیٹھ کر صرف ایک کلک کریں اور ٹوکن ٹیکس جمع کروا لیں۔ملک بھر سے شہری آن لائن بینکنگ، اے ٹی ایم، ڈیبٹ کارڈ اور اسلام آباد سٹی ایپ کے ذریعے گاڑی کی ٹون فیس جمع کروا سکتے ہیں۔
پورے ملک اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد 16 لاکھ ہےجن میں 11 لاکھ کا ٹیکس جمع ہوتا ہے۔ سروس کے پہلے دن ہی شہریوں نے بڑی تعداد میں سروس سے استعفادہ کیا اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر آنے کے بجائے ا ٓن لائن ٹوکن جمع کروائے۔
شہریوں نے کہاکہ حکومت کا اقدام قابل ستائس ہے ،ملک کے دو دراز علاقوں سے سفر کر کے ا سلام آباد آنا پڑتا تھا جس سے اخراجات بھی کئی گنا بڑھ جاتے تھے ۔ایک دن کسی وجہ سے کام نہ ہو تو ہوٹل میں رہائش کے اخراجات الگ سے ا دا کرنا پڑتے تھے ۔ آن لائن ٹیکس جمع کرانے کی سہولت سےا خراجات کیساتھ دفتر کے باہر موجود ایجنٹ مافیا سے بھی نجات مل جائے گی ۔
ایک شہری کا کہنا تھاکہ اکثر ایسا ہوتا تھا کہ ہمیں کام کرانے کی جلدی ہوتی تھے تو مجبوری میں ایجنٹ کی مٹھی گرم کرنا پڑتی تھی ۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد کے اس اقدام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ہم ہر وقت اپنے اداروں اور سرکاری افسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، لیکن آج دل کھول کر تعریف کا دل چاہا رہاہے ۔
آن لائن ٹوکن کی سہولت کی حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم نے بتایا کہ کافی عرصے اس منصوبے پر کام ہو رہا تھا اور اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ شہریوں کے لیے ٹیکس ادائیگی کے معاملات میں آسانیاں پیداکی جائیں۔ اب شہری سٹی ایپ ڈاون لوڈ کرکے ملک کے کسی بھی حصے سے آئن لائن اپنی گاڑی کا ٹیکس جمع کروا سکیں گے۔
بلال اعظم نے کہاکہ رش کی وجہ سے دفاتر کے باہر بھی کچھ غیرقانونی کاموں کی شکایات موصول ہوتی تھیں لیکن کارروائی کے باوجود ایسے کاموں کو مکمل ختم کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ آن لائن ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی سے ایسے عناصر بھی اپنی موت آپ مر جائیں گے۔
Comments are closed.