ورلڈکپ ہارنے کا دکھ ہے:حارث رئوف کا گھرپہنچنے پرشانداراستقبال

بھنگڑے،مٹھائی تقسیم،فاٸنل کو فاٸنل سمجھ کر کھیلا تھا۔ابھی میری کافی کرکٹ پڑی ہوٸی ہے۔کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلٸے محنت کر رہا ہوں، فاسٹ بائولر

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رئوف وطن واپس پہنچ گئے۔اسلام آباد میں رہائشگاہ آمد پر شاندار استقبال۔ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے۔مٹھائی تقسیم کی گئی۔

حارث رئوف سیکٹر ایف ٹین ٹو میں اپنی رہائشگاہ پہنچے تو اہلخانہ اور دوستوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔پھولوں کے ہار پہنائے۔۔دوستوں نے خوشی میں رقص بھی کیا۔۔۔سٹار بائولر کا کہنا ہے کہ لوگوں کی محبت کی وجہ سے ہم پرفارمنس دیتے ہیں۔ ورلڈکپ میں کارکردگی سے خوش ہوں۔ساری ٹیم پاکستان کی ہے کسی کی انفرادی کارکردگی نہیں ہوتی۔شاٸقین کرکٹ نے ہمیں بہت سپورٹ کیا۔ہمیں یقین تھا کہ ورلڈ کپ میں کم بیک کرینگے۔

حارث رئوف نے کہا کہ شاہین آفریدی کی فاٸنل میں انجری کھیل کاحصہ ہے۔پاکستان نے فاٸنل کو فاٸنل سمجھ کر کھیلا تھا۔ابھی میری کافی کرکٹ پڑی ہوٸی ہے۔کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلٸے محنت کر رہا ہوں۔ورلڈ کپ فاٸنل ہارنے پر دکھ ہوا۔

Comments are closed.