اسامہ ندیم قتل کیس میں جے آئی ٹی نے گرفتار ملزمان کے بیانات قلمبند کرلیے۔جے آئی ٹی نے ڈکیتی کی وائر لیس کال کا ڈیٹا طلب کیاجبکہ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے افسران و اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کرلیے ۔ جے آئی ٹی نے مقتول اور ملزمان کا فون ڈیٹا بھی طلب کیاہے ۔
ذرائع کے مطابق گرفتارملزمان نے موقف اختیا رکیاکہ ڈکیتی کی کال آئی تھی جس پر کارروائی شروع کی ۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے خالی خول فرانزک کے لیے بھجوا دیئے گئے ہیں جبکہ سیف سٹی فوٹیجز بھی مانگ لیں گئیں ۔ جے آئی ٹی کا آئندہ اجلاس جمعہ کو طلب کیا گیاہے ، اجلاس میں مدعی مقدمہ کو اپنے گواہان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments are closed.