بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے مطلوبہ 270 سے زائد الیکٹرول ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی۔ جو بائیڈن کی کامیابی کی تصدیق کے بعد صدارتی انتخاب کے بعد تین روز تک نتائج کے حوالے سے جاری کشمکش اور بےیقینی کی صورتحال ختم ہوگئی۔جو بائیڈن امریکا کے سب سے طویل عمر صدر ہوں گے۔امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ نے ہفتہ کی شام جو بائیڈن کو فاتح قرار دیا۔
فاکس نیوز کے مطابق پینسلوینیا میں جوبائیڈن کی چونتیس ہزار دو سو تینتالیس ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔پینسلوینیامیں جوبائیڈن کے ووٹوں کی تعداد 33لاکھ 39 ہزار500 ہو گئی۔
امریکی نشریاتی اداروں سی این این، این بی سی نیوز اور سی بی ایس نیوز نے بھی اپنی رپورٹس میں کہا کہ فیصلہ کن ریاست پنسلوانیا میں کامیابی کے بعد جو بائیڈن انتخاب میں فاتح قرار پائے ہیں۔
Comments are closed.