کابل: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن خطےکی معاشی ترقی اورسلامتی کیلئے ناگزیرہے۔۔افغان صدرکے طالبان سے غیرمشروط مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں حصول امن مذاکرات کا حامی رہا ہے۔ اب دنیا ہمارے مذاکرات کےموقف کی تائیدکررہی ہے۔
کابل میں دوسرے پاک، چین افغان مذاکراتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ چالیس سال سےافغانستان جنگ وجدل کاشکارہے۔ جس سے پاکستان سب سےزیادہ متاثرہوا۔
افغان صدرکے طالبان سے غیرمشروط مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہمیشہ افغان قیادت کی سربراہی میں مذاکرات کی حمایت کی۔
انہوں نے کہا پاکستان اور افغانستان کےدرمیان مذہبی،تہذیبی اورتاریخی ہم آہنگی ہے۔ فخرہے کہ افغان بہن بھائیوں کی4دہائیوں سے میزبانی کرتےآرہے ہیں۔
شاہ محمودقریشی نے کہا سیاسی معاونت بروئے کارلاکرافغانستان میں قیام امن کی راہ ہموارکی جائے۔پاکستان شروع سے افغانستان میں حصول امن مذاکرات کاحامی رہاہے۔اب دنیا ہمارے مذاکرات کےموقف کی تائیدکررہی ہے۔ پاکستان،چین اور افغانستان کی معیشت آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔ فورم پشاورکابل موٹروے اورکوئٹہ قند ھارریلوے لائن بنانے کیلئے اہم ہے۔
فورم تین ملکی تجارت کیلئے معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا وہ کابل اورلوگرمیں اسپتالوں کاجلدافتتاح کرنے جارہے ہیں۔ دونوں اسپتال پاکستان کی جانب سے افغان عوام کیلئے تحفہ ہیں۔
Comments are closed.