اسلام آباد کی عدالت نے شہری پر تشدد کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے شہری راجہ عبدالرحمن کی دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔شہری نے درخواست میں موقف اختیار کر رکھا تھا کہ کنول شوذب نے ایف الیون اسلام آباد میں گھر خریدا اور اردگرد متعدد درختوں کی کٹائی کی۔میری اہلیہ نے سی ڈی اے کو درخواست دی کہ کنول شوذب کو درختوں کی کٹائی سے روکا جائے،اس پر کنول شوزب اپنے گارڈ اور ڈرائیور کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئی اور میری اہلیہ کو زدوکوب کیا،اہلیہ کا موبائل توڑ دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔تھانہ شالیمار کو درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں۔
وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کنول شوزب کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دے دیا۔
Comments are closed.