کراچی: چينی قونصل خانےپرحملہ کرنے والے ملک دشمن قانون کی گرفت ميں کراچی، حب، خضدار اور کوئٹہ سے پانچ سہولت کار گرفتار کرلئے،،ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کہتے ہیں حملے کی منصوبندی افغانستان ميں ہوئی ، جبکہ فنڈنگ بھارتی خفيہ ايجنسی نے کی۔
کراچی میں چائینز قونصل خانے پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث نکلی۔ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ پریس کانفرنس میں کہا کہ حملہ بلوچستان لبریشن آرمی نے را کی ایما پر کیا جسکی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔۔ پولیس،ایس ایس یو اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی میں قونصلیٹ حملے کے پانچ سہولتکاروں کو دھر لیا۔۔ جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
پولیس چیف نے کہا اسلم اچھو حملے کا ماسٹرمائنڈ تھا۔۔ اسلحہ ٹرین سے کراچی لایا گیا۔ جس کیلئے ریلوے کو لکھ رہے ہیں۔۔
ایڈیشنل آئی جی کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبداللطیف، حسنین،عارف، ہاشم، اسلم مغیری شامل ہیں۔ حملہ آوروں نے نادارا کے جعلی شناختی کارڈ بنا رکھے تھے۔۔
Comments are closed.