کشمالہ طارق نے بیٹے کے گاڑی چلانے کی تردید کردی

 اسلام آباد:اسلام آباد میں کشمالہ طارق کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے چار ا فراد کی ہلاکت ، وزیر اعظم نے واقعے کا نوٹس لیتے  ہوئے  رپورٹ  طلب کرلی ہے ۔ کشمالہ طارق کہتی ہیں ، ان بیٹا گاڑی نہیں چلا رہا تھا۔ افسوسناک واقعے میں ان کا بیٹا ، شوہر اور وہ خود بھی زخمی ہوئی ہیں۔

 کشمالہ طارق نے بیٹے کے گاڑی چلانے کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ  فوٹیج سے ثابت ہے کہ گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا۔کشمالہ طارق نے کہاکہ وہ قانون سے نہیں بھاگ رہیں۔ ہمارے ڈرائیور نے سگنل توڑا جس کے خلاف قانونی کارروائی ہو رہی ہے ۔ عورتوں کو زبان دینے کی وجہ سے ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہاہے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کرلیاگیاہے اور اس میں کشمالہ طارق  کے بیٹے اذلان کو  ملزم  نامزد ہے کیا گیا ہے جس نے 16 فروری تک  عبوری  ضمانت کر والی ہے ۔ مہران کار میں سوار چاروں جاں بحق نوجوان مانسہرہ سے اے این ایف میں نوکری کے لیے ٹیسٹ دینے آئے تھے جب کہ حادثے میں موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوا ۔

Comments are closed.