کشمیر پریمئیر لیگ کااعلان کردیاگیا،بوم بوم آفریدی برینڈ ایمبیسڈرمقرر

 شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، کشمیر پریمئیر لیگ کا اعلان کر دیا گیا، شاہد آفریدی لیگ کے برینڈ ایمبیسڈر ہوں گے جبکہ لیگ کا آغاز یکم اپریل سے آزادکشمیر میں ہوگا۔

ایونٹ میں چھ ٹیمیں مظفر آباد ٹائیگرز،میر پور رائلز،کوٹلی پینتھرز،راولاکوٹ ہاکس، باغ اسٹیلینز،اورسیز وارئیرز شریک ہوں گی ۔

  ٓآزاد کشمیر پریمئیرلیگ کی افتتاحی اسلام آباد میں ہوئی جس میں لیگ کے برینڈ ایمبیسڈر بوم بوم آفریدی، سابق اسٹار آل راونڈر اظہر محمود ،پیٹرن چیف کے پی ایل صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان اور چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے شرکت کی ۔

 لانچنگ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کے پی ایل کے برینڈ ایمبیسڈر اور معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ جیسے میں پی ایس ایل کے لیے خوش تھا ویسے ہی کشمیر پریمیر لیگ کے لیے خوش ہوں،،کشمیر لیگ کے ذریعے پوری دنیا میں کشمیر کا اچھا امیج جائے گا اور امید ہے اس سے پاکستان کرکٹ کو بہترین ٹیلنٹ میسرآئے گا۔ آل راونڈر اظہر محمود نے کہاکہ اس لیگ کا فائدہ مقامی کھلاڑیوں کو ہوگا اور ا نہیں بہترین کوچز کے زیر نگرانی کھیلنے کا موقع ملے گا۔

صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہاکہ پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں، کشمیر کے لوگ پاکستان اور کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ پہاڑی علاقہ ہونے کے باوجود کرکٹ کشمیر کا سب سے مقبول کھیل ہے ۔کشمیر پریمیر لیگ کے انعقاد سے آزاد کشمیر سے بے پناہ ٹیلنٹ سامنے  آئے  گا۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کاکہنا تھاکہ ہم کشمیر کو اسپورٹس کے نقشے پر لے کر آرہے ہیں،کرکٹ  کا ٹیلنٹ کشمیر پریمیر لیگ میں ابھر کر سامنے آئے گا ، مستقبل میں وومین پریمیر لیگ بھی متعارف کروائی جائے گی۔

Comments are closed.