سرینگر: میر واعظ عمر فاروق کی جامع مسجد آمد کے دوران نعرے لگانے پر 10 افراد گرفتارکرلیاگیاہے ۔بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی پولیس نے علیحدگی پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق کی جمعے کو جامع مسجد آمد کے دوران آزادی کے حق میں نعرہ لگانے پر 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار افراد میں زیادہ تر نوجوان ہیں جنہیں پولیس ‘غنڈہ’ قرار دے رہی ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کو جامع مسجد کے باہر پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔ ان افراد کے خلاف قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
Comments are closed.