مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی سے 904 بچے شہید، 1 لاکھ7 ہزار821 یتیم

بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ 32 برس کے دوران 904کشمیری بچوں کو شہید کیا ہے۔

جارحیت کے شکاربے گناہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کی جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ یکم جنوری 1989سے رواں سال 4جون تک بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے میں شہید ہونے والے 95 ہزار 791 کشمیریوں میں904کشمیری بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اس عرصے کے دوران مقبوضہ علاقے میںفوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کی وجہ سے ایک لاکھ 7ہزار821بچے یتیم ہوئے ہیں،2008کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے پیلٹ گنز کی فائرنگ سے درجنوں بچے اور بچیاںبصارت سے محروم ہو گئے جبکہ طلبہ اور طالبات سمیت ہزاروں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ادھر بیس سال سے کم عمر سینکڑوں کشمیری لڑکے اور لڑکیوں کو بھارتی فوجیوں نے جعلی مقابلوں یا تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران شہید کردیا ہے جبکہ ان کی بڑی تعداد کالے قوانین کے تحت مقبوضہ جموںوکشمیر کی مختلف جیلوںمیں غیر قانونی طورپر نظربند ہے۔

Comments are closed.