کشمیری مسلمانوں پر جامع مسجد سری نگر، عیدگاہ میں نماز عید کی ادائیگی پر پابندی

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام نے اس مرتبہ بھی عیدالاضحی پابندیوں میں گزاری، مودی کی فسطائی حکومت کی طرف سے جامع مسجد سری نگر، عیدگاہ میں نماز عید کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

آر ایس ایس کی سرپرستی میں قائم بھارتیہ جنتاپارٹی( بی جے پی) کی ہندوتوا حکومت نے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ کے علاوہ جنوبی کشمیر کے قصبے اسلام آباد کی عیدگاہ میں لوگوں کو عیدالاضحی کی نماز ادا کرنے سے روک دیا۔

قابض انتظامیہ نے جامع مسجد کے مرکزی دروازے پر تالا لگا دیا اور آزادی کے حق میں مظاہروں کو روکنے کے لیے نوہٹہ اور شہر کے کئی دیگر علاقوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکارتعینات کردیے۔

انتظامیہ نے ٹویٹر ، فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی تما م سائٹوں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے اور وہ ان کی کڑی نگرانی کررہی ہے ۔ اگر کوئی مقبوضہ علاقے کی زمینی صورتحال اور بھارتی جبر وستم کے حوالے سے کوئی پوسٹ اپ لوڈ کرتا ہے تو اسے پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت گرفتار کیا جاتا ہے۔

Comments are closed.