یوم استحصال کشمیر کے موقع پر نیویارک میں بھارت مخالف زبردست احتجاجی مظاہرہ

امریکا کے شہر نیویارک میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی شناخت مٹانے اور کشمیری عوام کی نسل کشی کی کوششوں کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔

نیویارک شہر کے ٹائمز سکوائر پر مظاہرے کا اہتمام ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم، اکنا کونسل فار سوشل جسٹس سمیت امریکا میں مقیم کشمیریوں کی تمام نمائندہ تنظیموں نے مشترکہ طور پر کیا، مظاہرین نے کتبے اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر آذادی کے حق اور جبری قبضے، ریاستی دہشت گردی، کشمیری عوام کے قتلِ عام اور اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف نعرے تحریر تھے۔  مظاہرین ۔۔۔ ہم کیا چاہتے۔۔۔۔آزادی، ریاستی دہشت گردی بند کرو۔۔۔۔۔ ریاستی دہشت گردی ۔ مردہ باد، مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل و غارت گری بند کرو، کشمیر پر جبری قبضہ ۔ نامنظور، بھارت کشمیر ہمارا چھوڑ دو، عدالتی دہشت گردی ۔ بند کرو، یاسین ملک کو رہا کرو۔۔۔۔کے نعرے لگاتے رہے، مظاہرے کے شرکاء نے جوش وخروش کے ساتھ ہمہ وقت نعرے بازی سے ہزاروں عالمی سیاحوں کو اپنی توجہ کا مرکز بنائے رکھا۔

مظاہرے سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نارتھ امریکہ کے صدر حلیم خان، نائب صدر راجہ مختار ،  ،کشمیر اویرنس فورم کے سربراہ ڈاکٹر فائی، ڈاکٹر پروفیسر امتیاز، سردار ظریف خان کشمیر کونسل کے سابق ممبر سردار سوار خان، سابق وزيرِ حکومت آزادکشمیر مقبول گجر،کشمیر مشن کے وائس چیئرمین محمد تاج، جنرل سیکرٹری سردار امتیاز گیڑالوی، سردار حبیب، راجہ اشتیاق، پاکستانی کمیونیٹی کے سینئر رہنما چیئرمین پاکستانی تھنک ٹینک اور آزادیِ کشمیر کے سُرخیل راجہ رزاق، نوجوان ڈاکٹر شفیق، فریڈم مومنٹ کے شاہد کامریڈ، پی پی پی امریکہ کے صدر خالد اعوان نے خطاب کیا۔

مقررین نے عالمی برادری اور بھارت کی دہشت گرد مودی حکومت پر واضع کیا ہے کہ قتل وغارت گری، ظلم وستم اور قیدوبند کے زریعے ریاستی عوام کو کسی بھی صورت میں غلامی قبول کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، کشمیریوں کی منزل ریاست کشمیر کی مکمل بحالی اور ریاستی عوام کا راج قائم کرنا ہے 1947 سے لیکر ہم نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ مکمل آذادی کے حصول تک جاری رہے گا۔

سینئر رہنما رضوان حمید، کشمیری رہنما صغیرخان، اویس منصف، کشمیری رہنما سردار ساجد سوار، سردار آفتاب، آئی سی این اے کے سربراہ طارق الرحمان، کشمیری رہنما فیصل قریشی، فورتھ پلر کے فاروق مرزا سمیت دیگر مقررین نے خطابات کے ذریعے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں جاری ظلم وستم بند کرایا جائے، مقررین نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک سمیت تمام سیاسی رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کرنے، کشمیر سے تمام قابض افواج کو نکالنے اور ریاست کی مکمل بحالی کا مطالبہ بھی کیا۔

Comments are closed.