کراچی والوں کے لیے بجلی 5 روپے 50 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

 اسلام آباد: کے الیکڑک نے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے درخواست دائر کر دی ۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 18 پیسے جبکہ نومبر 2021 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے۔

 کے الیکڑک نے درخواست ایک سہ ماہی اور ایک ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ۔کے الیکڑؑک کی درخواست پر نیپرا تین جنوری کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی کے الیکڑک صارفین کے لیے بجلی 3روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی ۔

 دوسری جانب اس سے قبل سی پی پی اے نےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخوست کی تھی جس پر نیپرا 29 دسمبر کوسماعت کرئےگی۔

Comments are closed.