علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی گئی، ان کی نماز جنازہ میں ٹی ایل پی کے کارکنوں اورعقیدت مندوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے علامہ سعد حسین رضوی نے پڑھائی،خادم حسین رضوی کی تدفین ان کی مسجد رحمت العالمین کے مدرسے ابوذر غفاری میں کی گئی ۔،
تحریک لبیک کے مطابق جنازے میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ شریک ہوئے جبکہ میڈیارپورٹس کے مطابق 5 لاکھ کے قریب لوگوں نے نمازجنازہ میں شرکت کی ، بلا شبہ لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ تھا۔
گریٹر اقبال پارک شرکاء جنازہ سے بھرگیا تو پارک میں داخلے کے تمام دروازے بند کردیے گئے جس کے بعد بادشاہی مسجد سے ملحقہ گراؤنڈاورشاہی قلعہ گراؤنڈ میں بھی شہریوں نے نماز جنازہ ادا کی ۔داتا دربار سے مینار پاکستان اور بتی چوک تک ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نماز جنازہ ا دا کی جبکہ آزادی فلائی اوور بھی لوگوں کا جم غفیرتھا۔

خادم حسین رضوی کی میت کو ایمبولینس میں مسجد رحمت اللعالمین سے گریٹر اقبال پارک لایا گیا توراستے میں جگہ جگہ کھڑے افراد نے علامہ خادم حسین رضوی کی میت والے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے جبکہ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں کو تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی۔ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کے موقع پر شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات رہے ۔ علامہ خادم رضوی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کل صبح 9 بجے جامع مسجد داتا دربار میں ہوگی۔
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی جمعرات کی شب لاہور میں انتقال کر گئے تھے، طبعیت بگڑنے پر انہیں شیخ زید اسپتال لایا گیا لیکن اسپتال انتظامیہ کے مطابق وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑچکے تھے، خاندانی ذرائع کے مطابق وہ چند روز سے بخارمیں مبتلا تھے۔
حافظ سعد رضوی نئے امیر منتخب کر دئیے گئے

دوسری جانب تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی شوری نے علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد رضوی کو نیا امیر منتخب کرلیا ہے۔ صاحبزادہ سعد رضوی نے شرکائے جنازہ سے اسلام، پاکستان اور تحریک لبیک سے وفاداری کا حلف لیا۔
نمازجنازہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نئے امیر صاحبزادہ سعد رضوی نے کہاکہ علامہ خادم حسین رضوی کے مشن کو لیکر آگے بڑھیں گے،گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر کبھی بھی خاموش نہیں رہیں گے، یہ گردنیں حضور ﷺ کی ناموس کی خاطر ہروقت کٹنے کوتیار ہیں، اسلام اورپاکستان کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ガガミラノ 取扱店 埼玉県,エヴァコン!.
Also viѕit my pagе … フランクミュラー 6850vegas
Hello to every , for the reason that I am in fact eager
of reading this blog’s post to be updated on a regular basis.
It includes nice stuff.
Also visit my page qq online
I like what you guys tend to be up too. This type of clever work and exposure!
Keep up the wonderful wors guys I’ve added you guys to my personal
blogroll.
Have a look at my page – 검증놀이터
Good information. Lucky me I discovered your blog
by accident (stumbleupon). I have book marked it for later!
Also visit my website … domino
Hi there to all, how is all, I think every one is getting more from this web site,
and your views are good in support of new people.
Thanks! I value it!
Appreciate it. A lot of forum posts.
Regards! A lot of stuff.
How long do I have to use this product before I see results?
Remember, it’s critical to give Lean Belly 3X an honest chance to work by taking it as
recommended for at least 60 days. Like all Beyond
40 products, Lean Belly 3X is made with the highest quality
ingredients, but no product will work miracles
overnight.
My site: Lean belly 3x supplement side effects