نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ کے رہنماخواجہ آصف کو احتساب عدالت لاہورمیں پیش کیا۔ احتساب عدالت نے خواجہ آصف کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔
نیب پراسکیوٹر عاصم ممتاز نے خواجہ آصف کے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تفتیش کرنی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پہلے مجھ سے راولپنڈی میں تفتیش ہوئی، وہاں مجھ سے کچھ نہ ملا تو اب لاہور بھجوا دیا ہے۔
جج جواد الحسن نے ریمارکس دئیے کہ یہ پہلا ریمانڈ ہے اس لیے نیب کی استدعا منظور کر لیتے ہیں۔عدالت نے حکم دیاکہ خواجہ آصف سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کرائی جائے اور گھر کا کھانا بھی فراہم کیاجائے ۔ احتساب عدالت نے حکم دیاکہ خواجہ آصف کو14 جنوری کو دوبارہ پیش کیاجائے ۔ میڈیا سے مختصر گفتگو میں خواجہ آصف نے کہاکہ ان کی گرفتاری کے پیچھے عمران خان ہیں۔
Comments are closed.