بشری بی بی اور عمران خان دونوں عدت میں گھر سے فرار ہوگئے تھے،خاورمانیکاکاانکشاف

 اسلام آباد:بشریٰ بی بی کا عدت کے دوران نکاح،سابق شوہر خاور مانیکا نے بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیس دائر کر دیا۔ خاور مانیکا نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی اور چیرمین پی ٹی آئی کے درمیان شادی سے قبل ناجائز تعلقات تھے جس کی وجہ سے بشریٰ بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری ٰ مانیکا،دونوں شادی سے پہلے ہی فرار ہوگئے تھے۔

خاور مانیکا نے اسلام آباد کے سول جج کی عدالت میں پیش ہوکر استدعا کی ہے کہ بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سخت سزا دی جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی اور چیرمین پی ٹی آئی کے درمیان شادی سے قبل ناجائز تعلقات تھے جس کی وجہ سے بشریٰ بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری ٰ مانیکا،دونوں شادی سے پہلے ہی فرار ہوگئے تھے ۔عدالت نے تین گواہان عون چوہدری، مفتی سعید اور خاور مانیکا کے ملازم کو نوٹس جاری  کرتے ہوئے  کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.