بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو شکست کیوں ہوئی؟رپورٹ وزیراعظم کو پیش

 اسلام آباد: خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات ، پہلے مرحلے تحریک انصاف کو شکست کیوں ہوئی ، وزیر اعلیٰ محمود خان نے رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کر دی ۔مہنگائی کیساتھ اسپیکر اسد قیصر ، گورنر شاہ فرمان ، چار صوبائی وزراء اور گیارہ اراکین اسمبلی کو شکست کا ذمہ دار قرار دے دیا گیاہے ۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں انتخابات میں ساتھ نہ دینے والے ارکان پارلیمنٹ اور سینئر رہنماؤں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ تحصیل مئیر پشاو کا ٹکٹ گورنر کے پی کے شاہ فرمان ، کامران اور تیمور سلیم جھگڑا کی سفارش پر دیا گیا، ارباب شہزاد خاندان نے امیدوار مخالفت کی جس سے شکست ہوئی ۔مردان کے تمام ٹکٹ عاطف خان خان جبکہ صوابی میں ٹکٹ اسپیکر اسد قیصر اور صوبائی وزیر شہرام ترکئی کی سفارش پر دیئے گئے۔

 اسپیکر اسد قیصر، گورنر سمیت چار صوبائی وزراء اور 11 اراکین اسمبلی شکست کے ذمہ دار ہیں، اس کے ساتھ مہنگائی، ٹکٹوں کی غلط تقسیم اورمقامی رہنماوں کے آپسی اختلافات بھی شکست کی وجہ ہیں۔متھرا میں ارباب نور عالم ، اور ایم پی اے ارباب وسیم کی وجہ سے پارٹی کو شکست ہوئی جبکہ تحصیل بڈھ بیر میں گورنر شاہ فرمان اورایم این اے ناصر موسی زئی کے درمیان اختلافات کے باعث ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم نےوزیراعلیٰ کو اگلے مرحلے کی حکمت عملی سے متعلق گائیڈ لائنز بھی دیں۔

Comments are closed.