خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات،دوسرے مرحلے میں تاخیرکاامکان

اسلام آباد: خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ تاخیر سے ہونے کا امکان،الیکشن کمیشن نے موسم کی صوررتحال کے باعث بلدیاتی انتخابات مارچ یا اپریل میں کرانے پر مشاورت شروع کردی ۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کا شیڈول تاحکم ثانی روک دیا

الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ جنوری اورفروری میں خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں شدید برف باری کا امکان ہے۔ اس لیے دوسرے مرحلہ کا شیڈول تاخیر سے جاری کرنے پر غور کیا جا رہاہے، اس سے قبل الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کا انعقاد 16جنوری کو کرانے کا اعلان کیا تھا جس میں خیبرپختونخواہ کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخاب ہونے ہیں۔

 الیکشن کمیشن کو نون لیگ سمیت متعدد جماعتوں نے بھی دوسرے مرحلہ کا انتخاب تاخیر سے کرانے کی درخواست دی تھی۔

Comments are closed.